تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ ؛وزیراعظم کی اجازت کے بغیرسمری منظور نہیں کروں گا : گورنر پنجاب

رسائی نیوزلاہور:گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے سے پہلے وزیراعظم سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک گورنر پنجاب نے بل پر دستخط نہیں کئے، گورنر پنجاب آئینی طور پر 10 دن کے اندر بل دوبارہ غور کے لئے واپس اسمبلی کو بجھوا سکتے ہیں۔ اسمبلی اگر دوبارہ من عن بل پاس کر دے تو گورنر دستخط کر نے کے پابند ہونگے۔ اگر گورنر 10 دن کے اندر بل پر دستخط نہیں کرتے تو بل از خود منظور تصور ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں