تمام وفاقی اکائیاں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم کی رسائی کے لیے تیاریاں کریں، این سی او سی کی ہدایت

اسلام آباد۔: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

بد ھ کو اجلاس میں این سی او سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ خسرہ روبیلا (ایم آر) مہم کے بعد ویکسی نیشن کی رسائی تک کے اقدامات کو تیز کریں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگائی جا سکے۔

فورم نے وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار اور کورونا ویکسین کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فورم نے تمام وفاقی اکائیوں کو ہدایت کی کہ وہ بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم کی رسائی کے لیے تیاریاں کریں۔ فورم کو بتایا گیا کہ کووِڈ ویکسی نیشن کے لیے اہل افراد تک پہنچنے کے لیے مناسب کال سینٹرز بنائے جائیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں