ترکی نے مسلح بغیر ملاح کے بوٹ تیار کرلی

ترکی کی دفاعی صنعت کمپنیوں کے تعاون سے تیار کردہ مسلح بغیر بغیر ملاح کے بوٹ اولاق کو سمندر میں اتاردیا گیا ہے۔آریس شپ یارڈ اور ڈیفنس میتک سان گزشتہ کئی سالوں سے جاری تحقیقات اور پروڈکشن کی کاروائی کے نتیجے میں ترکی کی پہلی مسلح بغیر ملاح کے بوٹ تیار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔اولاق سیریز کا پہلا پلیٹ فارم ، جس کا پروٹو ٹائپ پروڈکشن مکمل ہوچکا ہے مسلح بغیر ملاح کے بوٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا ہے اور اس بوٹ نے اپنے سمندری سفر کا آغاز کردیا ہے۔400 کلومیٹر تک رسائی حاصل کرنے والی اور 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ بوٹ ، دن / رات وژن کی اہلیت رکھنے اور اپنے آپ کو کیمو فلاج کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بوٹ موبائل کے ذریعے ہیڈ کوارٹر کمانڈ سنٹر یا فلوٹنگ پلیٹ فارم سے استعمال کی جاسکتی ہے جس کا مشن نگرانی اور انٹلیجنس ، سطح جنگ ، غیر متنازعہ جنگ ، فوج کا تحفظ اور اسٹریٹجک سہولتوں کی حفاظت کرنا ہے۔دریں اثنا ، ترکی کی پہلی مسلح بغیر ملاح کے بوٹ ULAQ ، قومی میزائل سسٹمز تیار کرنے والے فرم روکت سان کے تیار کردہ لیزر گائیڈڈ ، لیزر گائڈڈ لانگ رینج اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے لانچر بھی لگائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں