ترکش رینٹل پاورکیس: عالمی عدالت نے پاکستان کے خلاف فیصلہ معطل کردیا

رسائی نیوزاسلام آباد:سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے بنائے گئے عالمی ٹریبونل ’آئی سی ایس آئی ڈی‘ نے پاکستان پر عائد شدہ 86 کروڑ ڈالر ہرجانے کی سزا کا اپنا ہی فیصلہ معطل کردیا، ترک کمپنی ’کارکے‘ نے پاکستان کے خلاف رینٹل پاور کیس میں مقدمہ دائر کیا تھا۔ سزا معطل ہونے پر پاکستانی مذاکرات کاروں نے سکھ کا سانس لیا، 22 اگست 2017 کو ٹریبونل نے پاکستان کے خلاف کیس کا فیصلہ دیا تھا جس پر موجودہ حکومت نے نظرثانی کی اپیل دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ وہ اس کیس میں نئے شواہد پیش کرنا چاہتی ہے۔ موجودہ حکومت نے اس کیس میں کرپشن کے تازہ شواہد اکٹھے کیے ہیں جن کی روشنی میں امید ہے کہ ٹریبونل پاکستان کے حق میں فیصلہ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں