تحریک انصاف کے صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

رسائی نیوز لاہور:تحریک انصاف کے صوبائی وزیر محمود الرشید کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ پولیس نے ایس ایچ او ریحان جمال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے، جن اہلکاروں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں ندیم،عثمان سعید اور عثمان مشتاق شامل ہیں۔ تحقیقات میں تینوں اہلکاروں کو قصور وار قرار دیکر ان کے خلاف پولیس آرڈر سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ تینوں اہلکار گشت کے دوران جوڑوں کو پکڑتے اور ان کی ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کرکے ان سے رقم وصول کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں