تحریک انصاف نےاراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا : عمر سرفراز چیمہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی لاہور:پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے خود کو کفایت شعاری کی مثال بنا کر قوم کے سامنے پیش کیا، اراکین پارلیمان بھی وزیراعظم کے نقشِ قدم پر چلیں- عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے آگے بڑھیں اور مشکل حالات میں قوم کیلئے قربانی دیں، وزیراعظم کے بیان کے بعد صورتحال بالکل واضح ہے، وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ایک ایک پائی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے۔ انھوں نے کہا امید ہے پنجاب اسمبلی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ فوری واپس لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں