تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کےلئے سو ارب روپے رکھے گئے ، پہلی بار کوئی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے نچلے طبقے کا احساس کر رہی ہے، وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا جی سی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

فیصل آباد۔: وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارے آنے والے وقت کی معمار ہے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کےلئے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں ، طلبا کو نوکری لینے والے کی بجائے نوکری دینے والابننا چاہیے، تحقیق کے میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی لیب دنیاکی بہترین لیبز میں سے ایک ہے ، پاکستان خوراک میں سرپلس ملک بننے جارہا ہے مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو قراردینا مناسب نہیں ، گنے کےکاشتکاروں کو اضافی پیسے ملیں گے ، آنے والے دنوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی آئے گی ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج (جی سی)یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی ساکھ خود خراب کی ہے ، پاکستان خوراک میں سرپلس ملک بننے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی لیب دنیاکی بہترین لیبز میں سے ایک ہے تحقیق کے میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے،حکومت نے تحقیق کے بجٹ میں پندرہ ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل ہمارے آنے والے وقت کی معمار ہے ہمارے طلبا اقبال کے شاہین ہیں ان کو اقبال کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہو گی۔

وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت نے تحقیق کے بجٹ میں پندرہ ارب روپے کا اضافہ کیا ہے اور طلبا کو اعلی تعلیم کے لئے ایک لاکھ سکالرشپس دی جاچکی ہیں ، کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرضے دیئے جارہے ہیں اور اس پروگرام کے تحت دس ارب روپے رکھے گئے ہیں تاکہ کامیاب جوان ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے پر توجہ دے رہی ہے اور آئی ٹی شعبہ کی برآمدات تین ارب روپے تک پہنچ جائیں گی ۔

وزیرمملکت اطلاعات نے کہا کہ ہمارااحساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پرآیا ہے اور پہلی بار کوئی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے نچلے طبقے کا احساس کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کی پوری دنیا معترف ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارنوجوانوں کےلئے سو ارب روپے رکھے گئے ہیں، طلبا کو نوکری لینے والے کی بجائے نوکری دینے والابننا چاہیے۔وزیرمملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک درجن سے زائدنئی یونیورسٹیاں بنائی ہیں طلبا نے ناکامی کے خوف سے گھبرانا نہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں