بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے 74کروڑ 69لاکھ روپے کے فنڈزجاری

اسلام آباد۔: وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 74کروڑ 69لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3ارب 73 کروڑ روپےسے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں