بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔

رسائی نیوزویب ڈیسک:2018 کو بالی ووڈ میں شادیوں کا سال کہاجائے تو غلط نہ ہوگا گزشتہ ماہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اورررنویر سنگھ اپنی شاہی شادی کی وجہ سے میڈیا پر چھائے رہے، ان کی شادی کا اختتام بھی نہیں ہوا تھا کہ پریانکا چوپڑا اورنک جونز کی شادی کی شہنائی بج گئی۔ ابھی پریانکا اورنک کے استقبالیے کی تقریب بھی نہیں ہوئی کہ بھارت کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما اور گینی چھاتراتھ کی شادی کا آغاز ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روز قبل کپل کی ہونے والی دلہن گینی کے گھر سکھ مذہبی رسوم کے مطابق ’اکھنڈ پاتھ‘ کی رسم اداکی گئی اس رسم کے ساتھ باقاعدہ شادی کا آغاز ہوگیا۔ گینی اس رسم کے دوران جامنی اور سنہری رنگ کے لہنگے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں