بھارت کی لیڈر شپ جنگی جنون میں مبتلا ہے : اسد عمر

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بھارت کی لیڈر شپ جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت نے حملہ کر کے بچگانہ حرکت کی، بھارت بچوں کی طرح گھنٹی بجا کر دھول اڑاتا ہوا بھاگ گیا۔ انہوں نے کہا حسن صدیقی پاکستان کا بیٹا ہے، پاکستان کی کوشش ہے خطے کا امن سلامت رہے، بھارت کی سیاسی قوتیں تقسیم نظر آ رہی ہیں، پاکستان کی سیاسی قوتیں متحد ہیں، مودی سرکار کی حکمت عملی ناکام ہو رہی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر سے آزادی کی آواز آ رہی ہے، بھارت کو اپنی معاشی قوت پر بہت فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں