بھارت کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی: فواد چوہدری

رسائی نیوزاسلام آباد:سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑنا ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ بن چکا ہے، بھارت کو سیاست اور حدود سے ہٹ کر انسانیت کے لیے سوچنا ہوگا، ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مٹ جااتا ہے۔ یاد رہے گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم سے 375 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں