بھارت کو مذاکرات کی پیش کش بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی حمایت کردی

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے، برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہذا نوجوانوں اور اپنی نسلوں کے لیے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں اور ملکر مسائل کو حل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں