بھارت کو سمندری محاذ پر بھی ناکامی، بحریہ نے انڈیا آبدوز کا سراغ لگا لیا

رسائی نیوزکراچی:ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی آبدوز کو پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنایا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا، بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے، بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں