بھارت میں گائے ذبح کرنے پر مشتعل ہجوم نے پولیس افسر ہلاک کر دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے مقامی گاؤں میں گائے ذبح ہونے کے خلاف شہری مظاہرہ کررہے تھے جسے روکنے کے لیے پولیس پارٹی پہنچی، جہاں دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے سر پر ضرب لگنے کے باعث پولیس انسپکٹر اور اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کے باعث پولیس انسپکٹر ہلاک ہوگیا جب کہ پولیس اہلکار کی حالت نازک ہے۔ ایک نوجوان کی بھی دوطرفہ فائرنگ سے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس انسپکٹر کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، پولیس کی بھری نفری نے مظاہرین کی گرفتاری کے لیے گاؤں کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا- یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم اور نہتے لوگوں کی ہلاکت کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دیا تھا تاہم بھارتی ادارے خود مشتعل ہجوم کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں