بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: ڈاکٹر فیصل

رسائی نیوزاسلام آباد:پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب جوابی کارروائی کی، اس اقدام کا مقصد اپنے دفاع کے حق، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کر کے بھارت کو واضح انتباہ کیا ہے کہ پاکستان بھی بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان جنگ کو بڑھانا نہیں چاہتا مگر مجبور کیا گیا تو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں