بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پرشدید مذمت کی ہے۔فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے، آزاد کشمیر کے عوام بھارت کا جنگی جنون کئی باردیکھ چکے ہیں، اقوام متحدہ صورت حال کا نوٹس لے۔وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو بھگایا وہ قابل داد ہے۔فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں