بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ جمعہ کو رانچی میں کھیلا جائے گا

رانچی۔: بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ (کل) جمعہ کو جے ایس سی اے انٹرنیشنل سٹیڈیم کمپلیکس، رانچی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں کیوی ٹیم کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی -20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کیوی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان (کل) جمعہ کو رانچی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جارح مزاج بلے باز روہیت شرما بھارتی ٹیم کو لیڈ کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹم سائودی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 نومبر کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 نومبر کو کانپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں