بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھی بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی اور بربریت سے مزید 2 کشمیری شہید ہوگئے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: سری نگر کے علاقے خونموہ میں بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بربریت اورجارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ سے مزید 2 نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پرمنا رہے ہیں۔ اس موقع پروادی میں مکمل ہڑتال ہے جب کہ کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند اورٹرانسپورٹ معطل ہے۔ گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیے گئے اور بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کرکے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں