بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے انتہائی مختصر پریس کانفرنس کی ، پاکستان کی فاتحانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا اور بغیر سوال و جواب کے روانہ ہوگئے۔رویش کمار نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ایئر فورس نے ان کی تین ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارتی فضائیہ کا ٹکراؤ ہوا جس میں ان کا مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ لاپتہ ہے، اور اس کے پاکستانی تحویل میں ہونے کی اطلاعات کی تصدیق کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں