بھارتی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا فیصلہ محفوظ کرلیا

رسائی نیوزویب ڈیسک:بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے علاقے پنچکولہ کی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 14 مارچ کو فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ دھماکے کے الزام میں 5 انتہا پسند ہندوؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سمجھوتہ ایکسپریس پر دھماکے کے الزام میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سوامی اسیم آنند، سنیل جوشی، لوکیش شرما، سندیپ ڈانگے، رام چندرا کالاسنگرا، رجیندر چوہدری اور کمل چوہان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں