بھارتی شہرمیرٹھ میں مسلمانوں کے 200 گھر نذرِ آتش

رسائی نیوز ویب ڈیسک:یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھوسہ منڈی کی کچی آبادی میں تجاوزات کو ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ اس پر وہاں کے رہائشی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل ہجوم بے قابو ہوگیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی بعد ازاں گھروں کو نذرِ آتش کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آتشزدگی کی تمام تر ذمے داری الٹا ان ہی مظاہرین پر عائد کردی جن کے گھر جلے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر جلانے کی کارروائی پولیس اور انتظامیہ نے کی۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں کو گرفتار کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اترپردیش کی پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثرہ مسلمانوں کا کہنا تھا کہ اس عمل میں ان کے گھر کی املاک بھی راکھ ہوگئی ہیں جن میں لڑکیوں کا جہیز بھی شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں