بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد۔: بھارتی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان نے دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو بابا گرو نانک کے یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریبات میں شرکت کی خصوصی اجازت دی ہے۔ بابا گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے تقریبات 17 سے 26 نومبر تک منائی جا رہی ہیں۔

بھارت، امریکا ، برطانیہ، افغانستان، کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کریں گے ۔ قبل ازیں افغانستان سے سکھ یاتری طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے تھے۔ اب بھارت سے بھی سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان تقریبات کے دوران سکھ یاتری دربار کرتارپور صاحب بھی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں