بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلا کھانا کھانے سے 11 افرادجاں بحق درجنو ں بیمار

رسائی نیوزویب ڈیسک: بھارت کے جنوبی صوبے کرناٹکا میں واقع مندر میں تقریب کے بعد پیش کیا جانے والا مبینہ زہرآلود کھانا، کھانے کے بعد کئی افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 افراد بیمار ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 70 افراد میں 11 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کھانے کےلیے پیش کیے گئے کھانے میں زہریلی چیز کی ملاوٹ ہوسکتی ہے جس کے باعث 11 افراد کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں