بھارتی دہشتگردکلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا : شاہ محمود قریشی

رسائی نیوزاسلام آباد: دورہ پرمانچسٹر میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردکلبھوشن نے پاکستان میں تخریب کاری کا اعتراف کیا، کلبھوشن کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں ہے لہٰذا پاکستانی ٹیم کلبھوشن کیس میں 19 فروری کو شواہد پیش کرے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد مسئلہ کشمیر اجاگر کرنا تھا تاہم پاکستان نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے بھی پاکستانی موقف کی تائیدکی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیرمیں بین الاقوامی مبصرین اورصحافیوں کوخوش آمدید کہیں گے، مسئلہ کشمیرپرسابق حکومت کارویہ معذرت خواہانہ تھا جب کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کیلیے ہمیشہ سے تیار ہے۔افغان امن کے حوالے سے سوال پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کااہم کردار ہے اور پاکستان پرامن افغانستان کے لیے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ پرامن اورترقی یافتہ افغانستان ہمارے مفاد میں ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے طالبان سے مذاکرات میں پاکستانی کردار کو سراہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت طریقے سے واپسی چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں کہا کہ انہیں عوام نے موجودہ حکومت کو کرپشن ختم کرنے کا مینڈیٹ دیاہے، 70 سال کا بگاڑ 6ماہ میں درست کرناممکن نہیں تاہم حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں جس کے لیے عوام نے تحریک انصاف کی حکومت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں