بھارتی جنگی جنون کے باوجو مذاکرات کی پیشکش کی: شاہ محمود قریشی

رسائی نیوزاسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے رابطہ کیا اور ہم منصب کو امن وامان اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پردفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارت کے جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی۔ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کا دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا۔یادرہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئرپرمبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طورپر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرکے بعد ڈوزیئرنئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں