بنگلادیش میں انتخابات؛فیس بک اور ٹوئٹر نے حکومت کے اکاؤنٹس بند کردیے

رسائی نیوزویب ڈیسک: فیس بک اور ٹویٹر نے بنگلا دیش میں جھوٹی خبروں کی اشاعت اور اپوزیشن کے خلاف پروپیگنڈا کے لیے استعمال ہونے والے حکمراں جماعت کے 9 پیجز اور 6 اکاؤنٹس بند کردیئے۔ بند کیے جانے والے فیک اکاؤنٹس اور پیجز حکمراں جماعت کے زیراستعمال تھے اور ان کے ذریعے انتخابی مہم چلائی جا رہی تھی جس میں اپوزیشن کے خلاف من گھڑت اور جھوٹی خبریں پوسٹ کی جاتی تھیں۔بنگلا دیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان کا کہنا ہے کہ جو افراد ان فیک اکاؤنٹس کو استعمال کررہے تھے اُن کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت کی بدنامی کا باعث بننے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔یاد رہے کہ بنگلا دیش میں 30 ملین افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس نے یہ اقدام 30 دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے اُٹھایا تاکہ یہ اکاؤنٹس عام انتخابات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں