بلوچستان کے رکن اسمبلی سردار مسعود علی خان دہشت گردی کیس میں گرفتار

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی دکی: انسداد دہشتگردی لورالائی کی عدالت کے جج محمد علی کاکڑنے ایم پی اے سردارمسعود علی خان لونی کی درخواست ضمانت کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم پی اے سردارمسعود علی لونی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔ پولیس نے ضمانت خارج ہونے پرایم پی اے کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرلیا۔ ایم پی اے سردار مسعود علی خان لونی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت دکی میں دو مقدمات 80/17 اور 07/18 درج ہیں۔ ایک مقدمہ سردار میرغوث کبزئی کے اغواء کا جبکہ دوسرا مقدمہ ایف سی کی مدعیت میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں