بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پرانتخاب کیلیے پولنگ جاری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کے منظور احمد کاکڑ، اپوزیشن جماعتوں کے حمایت یافتہ بی این پی کے غلام نبی مری سمیت 5 امیدوار مدمقابل ہیں جب کہ پولنگ کے عمل میں صوبائی اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے سینیٹ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسر کے فرائض صوبائی الیکشن کمشنر اسرار خان سرانجام دیں گے، پولنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ کے لئے بیلٹ پیپرز کی ترسیل وقت پر مکمل ہوگیا تھا اور پولنگ کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔یاد رہے سینیٹ کی جنرل نشست پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر سرداراعظم موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں