بریگزٹ کے معاملے پر یورپی اتحاد سے معاہدہ کرنے کے انتہائی قریب ہیں:تھریسا مے

رسائی نیوز ویب ڈیسک:برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل مکمل ہونے کے قریب ہے لیکن مذاکرات انتہائی مشکل ہیں۔ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی انہیں اپنے ہی وزراء سے سخت مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے- چند وزرا کو یورپی اتحاد سے ہونے والے ممکنہ معاہدے پر شدید تحفظات ہیں۔مذاکرات میں شمالی آئرلینڈ بارڈر اصل تنازع ہے جو نزاع کا باعث بن گیا ہے۔ اسی مسئلے کے باعث مذاکرات میں ڈٰیڈ لاک برقرارہے۔ ادھر اپوزیشن نے ممکنہ ڈیل کو پارلیمان میں ووٹ کے ذریعے ختم کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس نازک مرحلے میں پارلیمان کو اس خطرے سے دوچار نہ کیا جائے کہ وہ بغیر کچھ جانے فیصلہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں