بریگزٹ بحران: اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنےکے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔جیریمی کاربن نے مزید کہا ہے کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔ برطانیہ میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی بریگزٹ کے معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے۔کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل پر دستخط کر چکی ہیں جب کہ یورپی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا تاہم شکست کے خوف سے انہوں نے بریگزٹ پر ووٹنگ مؤخر کر دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں