بریسٹ کینسر کا علاج بروقت تشخیص سے ہی ممکن ہے ،معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ چھاتی کا کینسر قابل علاج مرض ہے اور بروقت تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے، بریسٹ کینسرسے بچائو کے لئے آگاہی مہم عالمی سطح پر ہر سال اکتوبر میں بھرپور انداز میں چلائی جاتی ہے جس کا مقصد خواتین کو اس مرض سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں چھاتی کے کینسر سے بچائو کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ چھاتی کے کینسر کی بروقت تشخیص سے ہی اس کا مکمل علاج ممکن ہے،

پمز میں بریسٹ کینسر سکریننگ کے حوالے سے سنٹر بنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اکتوبر میں دنیا بھر میں بریسٹ کینسر سےبچائو کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم چلائی جاتی ہے تاکہ اگر کسی کو چھاتی کا کینسر ہو تو وہ بروقت علاج کرا سکے، یہ قابل علاج مرض ہے اور بروقت تشخیص سے اس کا علاج ممکن ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں