برطانیہ نے 29 مارچ سے سیاحتی ویزے کی فیس میں اضافے کا اعلان کردیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: امریکہ کے بعد برطانیہ کی جانب سے سیاحتی ویزے کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ، جس کا اطلاق انتیس مارچ سے ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھ ماہ کے سیاحتی ویزے کی فیس ترانوے سے بڑھاکر پچانوے پاؤنڈ کردی جبکہ دوسالہ ویزے کی فیس تین سو پچاس سے بڑھا کر تین سو اکسٹھ ، دس سال کی ویزا فیس سات سو اٹھانوےسے بڑھا کر آٹھ سو بائیس پاؤنڈ مقررکردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکیڈمک ویزا،اور پریمیئر ویزا سروس فیس میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ یاد رہے 3 روز قبل امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی گئی تھی ، جس میں ویزہ مدت میں کمی ، ویزا فیس میں اضافہ شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں