برطانیہ میں چاقو حملے سے پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی؛حملہ آور کو گرفتار

رسائی نیوزویب ڈیسک:مانچسٹر کے وکٹوریہ سٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کر کے ایک خاتون اور مرد کے علاوہ پولیس افسر کو بھی زخمی کر دیا۔ پولیس نے تینوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور حملہ آور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سٹیشن بند کر کے بھاری نفری تعینات کر دی ہے، مانچسٹر میں نئے سال کی تقریبات جاری تھیں کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ ذرائع نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ چاقو زنی کی واردات رات 8 سے 9 کے درمیان ہوئی۔ حکام کے مطابق متاثرہ افراد شدید زخمی ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں