برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے ووٹنگ آج ہوگی

رسائی نیوزویب ڈیسک:برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام میں یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پر ووٹنگ آج ہوگی جس میں اراکین برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے معاہدے کی منظوری یا مسترد ہونے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی کے اپنے ہی رکن معاہدے کے خلاف ہیں جس کے باعث برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو ووٹنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔بریگزٹ بل کے معاملے پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ وزیراعظم تھریسا مے نے گزشتہ سال پارلیمنٹ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ’’بریگزٹ‘‘ پر رائے شماری موخر کردی تھی۔یاد رہے کہ برطانیہ میں 23 جون 2016 کو ریفرنڈم ہوا تھا جس میں 51 فیصد عوام نے بریگزٹ کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں