برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

رسائی نیوز ویب ڈیسک: دورہ ایران کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حالیہ امریکی پابندیوں کے نفاذ کے بعد جیریمی ہنٹ کسی مغربی ملک کے پہلے وزیر خارجہ ایران کا دورہ کررہے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ اس دورے کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔برطانوی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران جیریمی ہنٹ ایرانی حکومت پر واضح کریں گے کہ برطانیہ جوہری ڈیل کے ساتھ اپنی کمٹ منٹ کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں