برطانوی میڈیا نے فضائی حملے میں بڑے نقصان کے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا

رسائی نیوزویب ڈیسک : برطانوی نیوز ایجنسی نے بھارتی فضائیہ کی پاکستان میں ایک مدرسے پر کارروائی میں 350 دہشت گردوں کی ہلاکت کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ رائٹرز نے متاثرہ علاقے کی ایک سال قبل اور حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کیں جس میں صرف درختوں کو ہونے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے جب کہ رہائشی عمارتیں جوں کی توں موجود ہیں۔نیوز ایجنسی نے مزید لکھا کہ سٹیلائٹ تصاویر نے مودی حکومت کے جھوٹے دعوؤں پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جارحیت حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے رواں برس ہونے والے انتخابات میں مثبت اور منفی دونوں طرح کا کردار ادا کرسکتی ہے۔نیوز اینجسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر بھارتی فضائیہ کی صلاحیت اور قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھتے رہے تو بی جے پی کو عوام کو گمراہ کرنے کی وجہ سے انتخابات میں دھچکا لگے گا لیکن اگر بی جے پی اس معاملے کو یوں ہی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب رہی تو بی جے پی کو انتخابات میں فائدہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں