بجلی صارفین کو اگست کے بلوں میں بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جون فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 19 پیسے فی یونٹ کی کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف اگست کے بلوں پرہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اطلاق ڈسکوز صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال، لائف لائن، زرعی صارفین پرہوگا تاہم انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لینے والے صنعتی صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کو 20ٹیرف کی حد تک منفی ایف سی اے کا فائدہ ضرور ملے گا لیکن فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

خیال رہے سی پی پی اے جی نے80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، جس پر اتھارٹی نے 28 جولائی 2021 کو ایف سی اےپرعوامی سماعت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں