بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اس بار بھی اپنی سالگرہ منفرد بنانے کا فیصلہ کر لیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: سلمان خان اپنی اداکاری اور منفرد انداز کے باعث خاصے مشہور اور ہر دل عزیز شخصیت مانے جاتے ہیں۔ سلو میاں سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ہر سال ہی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی سالگرہ کا اُن کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اس موقع پر دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح جہاں مختلف انداز میں سلو میاں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں وہیں اُن کے متوالے سلو میاں کے گھر کے باہر جمع ہو کر محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو 53 برس کے ہوجائیں گے اور سلو میاں کی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے اس بار فارم ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب 26 دسمبر سے شروع ہو جائے گی اور 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سلو میاں کی سالگرہ میں اُن کے قریبی دوست اور ارباز خان اور سہیل خان سمیت دیگر خاندان کے افراد شریک ہوکر اداکار کی سالگرہ کو چار چاند لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں