بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف 2019ء میں ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

رسائی نیوزویب ڈیسک: الی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے؟ تاہم سلمان خان نے اس بار اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم میں کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلو میاں اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے -یادرہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف اور کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں