بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

رسائی نیوزویب ڈیسک:بالی ووڈ میں ابھی تک شادی سیزن ختم نہیں ہوا ہے پہلے دپیکا اور رنویر، پھر پریانکا چوپڑا اورنک جونزاورتین روز قبل کامیڈین کپل شرما شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ کپل کی شادی کے بعد کہا جارہا تھا کہ اب بالی ووڈ میں شادی سیزن ختم ہوگیا لیکن اب اچانک پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خبر منظر عام پرآگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اپنے مبینہ گہرے دوست چیرٹ دیسائی کے ساتھ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ پرینیتی اور چیرٹ کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گزشتہ برس 2017 میں آئی تھیں۔ چیرٹ کا تعلق بھی بالی ووڈ سے ہے تاہم وہ بطور اداکارنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بالی ووڈ سے وابستہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں