بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے متعلق اہم انکشاف کردیا

رسائی نیوزویب ڈیسک: سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان خبروں کی زینت بننا بخوبی جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم کے بعد ہی انہیں انڈسٹری میں وہ مقام حاصل ہوگیا جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جب کہ فلم ’کیدرناتھ‘ اور ’سمبا‘ کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بن چکی ہیں اور ان کی ورون دھون، ٹائیگر شروف اور کارتک آریان کے ساتھ فلموں کی خبریں زیرگردش ہیں۔گزشتہ ماہ بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کے دوران سارہ علی خان نے دوستی اور شادی سے متعلق بات کی تھی، انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے کرنا چاہیں گی لیکن انہیں کارتک آریان بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ساتھ ’ڈیٹ‘ پر جانا چاہیں گی۔بعد ازاں فلم ’سمبا‘ میں سارہ علی خان کے ساتھی اداکارہ رنویر سنگھ نے ایک تقریب کے دوران سارہ اور کارتک کی ملاقات بھی کروائی اور کارتک نے بھی میڈیا کے سامنے سارہ کے ساتھ کافی پینے کے لیے وقت نکالنے کی حامی بھری تاہم اب اداکارہ نے اپنے پہلے کرش سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے سابق وزیر سشیل کمار کے پوتے ویر پہاڑیا کو ’ڈیٹ‘ کرچکی ہیں تاہم اس کے علاوہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں