بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرانے کے خلاف ایف آئی آردرج

رسائی نیوزبالا کوٹ:بالاکوٹ میں بھارتی پلے لوڈ گرا نے کی محکمہ جنگلات نے ایف آئی آردرج کرلی۔ ابتدائی رپورٹ ایس ڈی ایف او مانسہرہ عارف خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔ ایف آئی آرمیں نامعلوم بھارتی پائلٹس کو ملزم قراردیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں 19 چھوٹے بڑے درختوں کو پہنچنے والے نقصانات کا واضح ذکرکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹی ایئراسٹرائیک کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اورانہوں نے 350 سے زائد افراد کو ہلاک کیا جس کے بعد ان کے اس دعوے کولے کردنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوئی تھی جب کہ درحقیقت بھارتی طیارے آزاد کشمیرکے راستے خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ تک آئے تھے اورواپسی میں جبہ کے مقام پر4 بم گرائے تھے۔پاک فوج نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے دوسرے ہی روز 2 بھارتی طیاروں کومارگرا کرایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتارکرلیا تھا جسے 2 دن بعد جذبہ خیر سگالی کے طورپرپاکستان کی جانب سے رہا کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں