اے پی ایس از خود نوٹس؛ سپریم کورٹ نے کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مزید ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس کے استفسار پر ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے بتایا کہ کمیشن نے 109 گواہان کے بیان ریکارڈ کیئے ہیں، کمیشن نے مزید ایک ماہ کا وقت مانگا ہے۔سپریم کورٹ نے کمیشن کی مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ کمیشن جتنی جلدی ہوسکے کارروائی مکمل کرے، عدالت عظمیٰ نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ رپورٹ آنے پر ازخودنوٹس کیس بحال کیا جا سکتا ہے۔یادرہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی تحقیقات کے لیے کمیشن چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی ہدایت پر بنایا گیا ہے۔ کمیشن نے چند روز قبل سابق کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ فوجی اور پولیس افسران کو طلب کرنے کا مراسلہ بھی بھیجا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں