اے ایس ایف کی کاروائی اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافرسے 3 کلوسے زائد چرس برآمد کرلی۔

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد:اسلام آباد ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے قطرجانے والے مسافرنواب جان سے تین کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نواب جان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے جس نے چرس ہارمونیم کے اندرچھپا رکھی تھی، ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے کنڑول فوم منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں