اینٹی نارکوٹکس فورس نےاسلام آباد ایئرپورٹ سے ممنوعہ ادویات سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

رسائی نیوز نمائندہ خصوصی اسلام آباد: اے این ایف سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں