ایم ڈی پی ٹی وی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے: فوادچودھری

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:پیمرا ہیڈ کوارٹرزمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فوادچودھری کا کہنا تھا کہ 23 دن سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز بند ہے، ایم ڈی وہاں بھی نہیں جا سکتے، پی ٹی وی انتظامیہ کمیٹی میں بھی نہیں آتی، جب تک چیئرمین نہیں ہوگا، بورڈ آف ڈائریکٹرز کیسے کام کرے گا، اس طرح معاملات کیسے چلیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی نے معاملہ ہائی جیک کر رکھا ہے، وہ اکیلے نہیں ہیں، ان کے پیچھے اور بھی لوگ ہیں، ساری پی ٹی وی ایک طرف اور ایم ڈی پی ٹی وی ایک طرف ہیں لہذا سینیٹ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کے تمام ارکان نے ایم ڈی کو ہٹانے کا کہہ دیا ہے اور کمیٹی اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی جب کہ ایم ڈی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے اور نئے ایم ڈی کے لئے اشتہار بھی دیا جا چکا ہے، ایم ڈی پی ٹی وی کو ازخود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں