ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

رسائی نیوزویب ڈیسک : کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ایمرجنگ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فائنل الیون میں ثمین گل کی جگہ غلام مدثر کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور علی عمران کی شاندار سنچریوں کی بدولت ہانگ کانگ کے خلاف 366 رنز بنائے اور اسے 225 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں