ایل این جی اسکینڈل؛ نیب کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے2 گھنٹے پوچھ گچھ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے۔ 4 رکنی ٹیم نے سابق وزیر اعظم سے این ایل جی اسکینڈل سے متعلق سوالات کئے۔نیب اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے ایل این جی کیس میں دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ان سے 70سے زائد سوالات پوچھے۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، نیب نے جو سوالات پوچھے ان کے جواب دے دیئے ہیں، نیب نے دوبارہ طلب نہیں کیا ہے۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی اسکینڈل میں فراڈ، دھوکہ بازی، بددیانتی، اختیارات کا غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، شاہد خاقان عباسی سے قبل (ن) لیگ دور کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں