ایل اوسی پربھارتی جارحیت جاری گولہ باری سے متعدد مکانات تباہ

رسائی نیوزنمائندہ خصوصی راولا کوٹ: بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹر کے علاقوں میں سول آبادی پرشدید گولہ باری کرتے ہوئے متعدد مکانات کو تباہ کیا جب کہ رہائشی زخمی ہوئے۔ صبح 3 بجے بٹل، منڈہول، چھتروٹہ، سلوئی، جھاوڑہ، بائیں، ککوٹہ کی سول آبادی پرمارٹر گولے داغے گئے جس کے بعد سیکٹرکے علاقوں میں آمدورفت کا سلسلہ منقطع ہوکررہ گیا جب کہ گولہ باری سے مال مویشی بھی ہلاک ہوئے۔بھارتی جنگی جنون کے جواب میں پاک فوج بھی منہ توڑ کارروائیاں کررہی ہے تاہم صرف فوجی چوکیوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے تاکہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے ۔راولا کوٹ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج آئے روز سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، عالمی برادری بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لے۔ راولا کوٹ میں ایلیمنٹری بورڈ پونچھ کے پانچویں اورآٹھویں کے آج ہونے والے پرچہ جات ملتوی اورسرحدی علاقوں میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے 4 روزکے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں