ایف آئی اے نے بیرون ملک جائیداد رکھنے والے70 افراد کو نوٹس جاری کر دیے

رسائی نیوز لاہور: ایف آئی اے نے 70 سے زائد افراد کو دبئی میں پراپرٹی چھپانے پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں، ایف آئی اے نے نوٹس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر لوگوں کو جاری کیے۔ ان افراد نے دبئی میں پراپرٹیز بنائیں مگر اپنی انکم ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کیا۔ نوٹس ملنے کے بعد ایک درجن سے زائد افراد نے ایف آئی اے سے رابطہ بھی کر لیا ہے، ایف آئی اے عدالت عظمی کے حکم پر دبئی میں پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے، دبئی اور دیگر ممالک میں پراپرٹی بنانے والوں کی اکثریت نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ اٹھایا ہے۔ جن لوگوں نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ اٹھایا ان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی کیونکہ ایمنسٹی سیکم حکومت نے متعارف کروائی تھی اور اس سکیم میں پراپرٹی کی مالیت اور نقد رقم کے تناسب سے لوگوں نے سرکاری خزانہ میں جمع کرا کے اپنی جان چھڑانے میں کامیاب ہوگئے جن لوگوں نے ایمنسٹی سیکم سے فائدہ نہیں اٹھایا ان کو جواب دینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں